Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں سورت کا نام پڑھنا؟



سوال: اگر کوئی حافظ صاحب تراویح کی نماز میں تلاوت کے درمیان کوئی سورۃ شروع ہو تو سورہ کا نام پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ جیسے سورۃالمومن مکیہ یا سورۃ الطلاق مدنیہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ نماز میں کچھ فرق پڑے گا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر کسی شخص نے بھول سے نماز میں قرآنی سورت کا نام پڑھ دیا تو اس سے نماز تو فاسد نہیں ہوگی، کیوں کہ ان الفاظ کی قرآنِ کریم میں مثل موجود ہے، البتہ نماز میں قصداً ایسا کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment