Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اسلامی تاریخ و مہینہ کا یاد رکھنا؟



سوال: کیا اسلامی مہینے اور تاریخ کو یاد رکھنا فرض کفایہ ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اسلامی کیلنڈر مسلمانوں کی اپنی ایک پہچان ہے، اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس کیلنڈر کو رواج دیں اور آنے والی نسلوں کو اس کے پس منظر اور اس کی دینی و ملی حیثیت سے واقف کرائیں۔
حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ اپنی تفسیر”بیان القرآن“ میں ر قم طرازہیں: ”البتہ چونکہ احکام شرعیہ کامدار حساب ِقمری پرہے،اس لیے اس کی حفاظت ”فرض علی الکفایہ“ ہے، پس اگرساری امت دوسری اصطلاح کواپنا معمول بنالیوے، جس سے حساب ِقمری ضائع ہوجاوے؛ (تو) سب گنہگار ہوں گے اوراگر وہ محفوظ رہے تودوسرے حساب کااستعمال بھی مباح ہے؛ لیکن خلافِ سنتِ سلف ضرور ہے اورحساب ِقمری کابرتنا بوجہ اُس کے فرض کفایہ ہونے کے لابُدَّ افضل واحسن ہے۔ (بیان القرآن،سورۃ التوبۃ، مکتبہ رحمانیہ، لاہور)

 



Leave a Comment