Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



میت عورت کا پردہ؟



سوال: عورت کو جب قبر میں دفنایا جاتا ہے تو اتارتے وقت اوپر سے چادر تان دی جاتی ہے تو کیا یہ سنت ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: عورت کا پردہ موت کے بعد بھی لازم ہے، یعنی کوئی نامحرم مرد اس میت کو نہ دیکھے، لہذا موت کے فورًا بعد غسل سے پہلے بھی اور غسل کے بعد بھی، نیز تدفین کے وقت، ہر موقع پر پردہ لازم ہے۔ البتہ قریب میں صرف محارم ہی ہوں تو حرج نہیں۔
عن أبی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ عن أبیہ أنّ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: لاینظر الرجل إلی عورۃ الرجل والمرأۃ إلی عورۃ المرأۃ۔ (صحیح مسلم / الحیض)

 



Leave a Comment