Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مہر نہ دینے کی نیت کرنا؟



سوال:کیا یہ حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بندہ نکاح کرے اور مہر نہ دینے کی جس کی نیت ہو وہ اپنی بیوی سے زنا کر رہا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر کسی شخص نے عورت سے نکاح کیا اور مہر بھی مقرر ہوا، لیکن اس شخص کی نیت مہر ادا کرنے کی نہیں ہے، تو ایسا شخص عورت کے ساتھ بغیر مہر کے ہم بستری کرکے زانی شمار کیاجائے گا۔
چنانچہ مصنف ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے:
قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: من نکح امرأۃً وہو یرید أن یذہب بمہرہا فہو عند اللہ زان یوم القیامۃ۔ (4/360)
ترجمہ:جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور مہر ادا کرنے کی نیت نہ رکھتاہو وہ عنداللہ زانی ہے۔
المبسوط للسرخسی میں ہے:
و الدلیل علیہ أنہا تحبس نفسہا؛ لاستیفاء المہر، و لاتحبس المبدل إلا ببدل واجب و إن بعد الدخول بہا یجب۔ و لا وجہ لإنکارہ؛ لأنہ منصوص علیہ فی القرآن۔ (6/190)
بدائع الصنائع میں ہے:
و کذا لہا أن تحبس نفسہا حتی یفرض لہا المہر و یسلم إلیہا بعد الفرض، وذلک کلہ دلیل الوجوب بنفس العقد۔ (5/468) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment