Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قرآن پڑھ کر اجرت لینا؟



سوال: کسی کی دکان یا گھر وغیرہ میں بطور برکت کے سورۃ بقر 40 دن تک پڑھ کر اسکی اجرت لینا کیسا ہے؟ اور کیا اس اجرت کو ہدیہ کا نام دیکر وصول کیا جاسکتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحمن
الجواب وباللہ التوفیق: قرآنِ پاک کی کسی بھی سورت کی تلاوت کرنے کے بدلہ میں اجرت لینا جائز نہیں ہے، نہ ہی نماز میں اور نہ ہی نماز سے باہر۔ البتہ اگر کسی کو دم کرنے کے لیے بطورِعلاج وغیرہ سورہ بقرہ پڑھی تو اس کی اجرت لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment