Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمائی کے وقت ہاتھ منہ پر نہ رکھنا؟



سوال: کیا جمائی کے وقت ہاتھ منھ پر نہ رکھنے سے شیطان منھ میں پیشاب کر دیتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حدیث میں ہے: جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے؛ اس لیے جمائی حتی الامکان روکنی چاہیے اور جمائی کے وقت بائیں ہاتھ کی پشت منھ پر رکھ لینی چاہیے یا ہونٹوں کو دانتوں سے دبالینا چاہیے، اور اگر جمائی کے وقت یہ تصور کرلیا جائے کہ انبیائے کرام علیہم السلام کو جمائی نہیں آئی تو آنے والی جمائی ختم ہوجاتی ہے۔ (در مختار وشامی،214-314/2، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)
میری نظر سے اب تک کوئی ایسی عبارت نہیں گزری جس میں یہ لکھا ہو کہ جماہی کے وقت اگر منھ پر ہاتھ نہ رکھو تو شیطان پیشاب کر دیتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment