Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دنبہ ذبح کیا اس کا گوشت وغیرہ کا کیا ہوا؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:ایک مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے حضرت کہ ابراہیم علیہ السلام نے جو دنبہ ذبح کیا تھا اس گوشت کس نے کھایا۔ بہر حال جو بھی ہو آپ تفصیل سے جواب ارسال فرما دیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اس کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔
صاحب روح البیان کی تفسیر سے یہ مفہوم ہے کہ آگ جلاگئی جیسا کہ امم سابقہ کے لئے مقبول قربانیوں کے بارے میں عادات الہیہ تھی۔(روح البیان، جلد 7/ صفحہ 477 بیروت)
علامہ صاوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:اس دنبے کے اجزا کو پرندوں اور درندوں نے کھا لیا کیوں کہ جنت کی چیزوں پر آگ اثر نہیں کرتی۔
اور علامہ سید سلیمان جمل رحمہ اللہ لکھتے ہیں:یہ بات ثابت ہے کہ جنت کی کسی بھی چیز پر آگ اثر نہیں کرتی، اس لیے اس دنبے کا گوشت پکایا نہیں گیا بلکہ اسے درندوں اور پرندوں نے کھا لیا۔ (حاشیۃ الجمل علی الجلالین، ج 3، ص 549)

 



Leave a Comment