Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کھڑکی سے تھوکنا؟



سوال: کھڑکی سے تھوک یا کوئی چیز وغیرہ پھینکا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: تھوک بلغم اور ناک کی آلائش نجس نہیں لیکن نظافت اور صفائی کے بالکل منافی ہیں۔ اس لئے مقامات کا ادب و احترام انتہائی ضروری ہے، ان کے وقار کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہیے۔
لہذا کسی ایسی جگہ پر تھوکنا یا کوئی گندی چیز وغیرہ پھینکنا مناسب نہیں جس سے دوسروں کو تکلیف پہونچے۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے سے تکلیف دہ چیز کے ہٹانے کو صدقہ قرار دیا ہے۔ الا یہ کہ آپ اپنے عمل سے کسی کو تکلیف پہونچائیں۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment