Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کیا فجر کی اذان سن کر نماز کے لئے نہ جانا؟



سوال: کیا فجر کی اذان سن کر نماز کے لئے نہ جانا اور صبح تک سوئے رہنے سے شیطان کان میں پیشاب کر کے بھا گ جاتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: کئی احادیث میں وارد ہوا ہے کہ ایسا شخص جو صبح تک سویا پڑا رہاور تہجد تو درکنار،فجر کی نماز میں بھی غفلت کا شکار ہوکر نماز فوت کردے، تو ایسے شخص کے کانوں میں شیطان پیشاب کردیتا ہے:
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺکے سامنے ایک ایسے شخص کا تذکرہ کیا گیا جو صبح تک سویا پڑا رہا(اور نماز کیلئے بیدار نہ ہوا)آپﷺنے فرمایا:شیطان نے اُس کے دونوں کانوں میں یا یہ فرمایا کہ اُس کے کان میں پیشاب کردیا ہے۔
ذَاکَ رَجُلٌ بَالَ الشَّیْطَانُ فِی أُذُنَیْہِ، أَوْ قَالَ: فِی أُذُنِہِ۔(بخاری:3270) واللہ اعلم

 



Leave a Comment