Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



لڑکے کی طرف سے عقیقہ میں ایک بکرا؟



سوال: علما ئے کرام ومفتیان عظام خدمت عالیہ میں گزارش یہ ہیکہ ایک شخص نے اپنے لڑکے کی طرف سے عقیقہ کا ایک بکرا ذبح کیا اور کچھ دنوں بعد بڑے جانور میں عقیقہ کا ایک حصہ دینا چاہتا کیا اس شخص کیلئے ایسا کرنا درست ہے؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے یا دو حصے کی قربانی دینا مستحب ہے، اور اگر وسعت نہ ہو تو ایک بکری کی قربانی بھی کافی ہے۔
لہذا مسؤلہ صورت میں اگر وہ شخص بڑے جانور میں عقیقہ کا حصہ لینا چاہتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment