Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



تہجد کی نماز؟



سوال: کیا ابتدائے اسلام میں تہجد کی نماز فرض تھی؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ابتدائے اسلام میں جب پنجوقتہ نمازیں فرض نہیں ہوئی تھیں، اس وقت سورہئ مزمل نازل ہونے کے بعد صرف تہجد کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام امت پر فرض تھی، پھر جب شب معراج میں پانچ نمازیں فرض کردی گئیں تو تہجد کی فرضیت عام امت (جن میں حضرات صحابہ بھی شامل ہیں) سے باتفاق منسوخ ہوگئی؛ البتہ اس میں اختلاف رہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اس کی فرضیت منسوخ ہوئی یا خصوصی طور پر آپ کے ذمہ فرض رہا۔ تفسیر مظہری میں صحیح اس کو قرار دیا ہے کہ جب تہجد کی فرضیت امت سے منسوخ ہوئی تو رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی منسوخ ہوگئی اور سب کے لئے نفل رہ گیا۔ (تفصیل کے لئے دیکھیں: معارف القرآن: 516/5، سورہئ بنی اسرائیل، سورہئ مزمل)۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment