Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



تسبیح کس انگلی سے پڑھنا چاہئے؟



سوال: مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ تسبیح فاطمہ کس انگلی سے پڑھنی چاہئے یعنی کس انگلی سے شروع کیا جانا سنت ہے جواب سے نوازیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: تسبیح سیدھے ہاتھ کی انگلیوں پر پڑھنی چاہیے یا الٹے ہاتھ کی انگلیوں پر اس بابت صحیح روایات سے کوئی پابندی منقول نہیں، اس لیے دونوں ہاتھ میں سے جس ہاتھ پر چاہیں پڑھ سکتے ہیں، البتہ بعض روایت میں ہے:
عن عبد اللہ بن عمرو، قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعقد التسبیح، قال ابن قدامۃ: بیمینہ (سنن أبی داؤد)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح پڑھنا بہتر ہے نیز تیامن کی روایت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہراچھی چیز کو دائیں ہاتھ یا دائیں جانب سے کرنے کو پسند فرماتے تھے، اس سے بھی دائیں ہاتھ پر پڑھنا بہتر معلوم ہوتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment