Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اللہ کے لئے ”تو یا تیری“ جیسے الفاظ کا استعمال؟



سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہم جب ایک عام انسان سے مانگتے ہیں تو بہت ہی ادب اور جی، جناب کی زبان استعمال کرتے ہیں؛ لیکن ہمارے علماء جب اللہ سے دعاء مانگتے ہیں تو ”تو، تیری“ جیسے لفظوں کے ساتھ دعاء مانگتے ہیں، کیا اس طرح دعاء مانگنا ٹھیک ہے؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: دعا کے وقت اللہ تعالیٰ کو ”تو“ اور ”تیرا“ کہہ کر مخاطب کرسکتے ہیں، اس میں بے ادبی نہیں، یہ توحید کے مطابق ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment