Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



غیر مسلم کے ہاتھ کا پاک کیا ہوا برتن؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: کیا فرماتے ہیں اہل علم مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا غیر مسلم کے ہاتھ کا برتن پاک کیا ہوا پاک مانا جائے گا؟ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں خنزیر اور جھٹکے کا گوشت بھی استعمال ہوتا ہے اور مسلمان لوگ اس میں شادیاں بھی کرتے ہیں جس میں وہاں کے برتن مثلا پلیٹ وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں ان پلیٹوں میں جھٹکے کا گوشت اور خنزیر کا گوشت اور لوگوں نے کھایا ہوا ہوتا ہے لیکن پلیٹ وہی لوگ دھوتے ہیں جو ہوٹل میں کام کرتے ہیں کیا ہم ان پلیٹوں میں کھانا کھا سکتے ہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: 1 جی ہاں! جائز ہے بشرطیکہ وہ برتن اور کپڑے دھونے میں پاکی ناپاکی کا خیال رکھتا ہو۔
2 اگر اس بات کا یقین ہو کہ جس برتن میں پکاتے ہیں اور جس برتن میں پیش کرتے ہیں وہ دونوں پاک اور ممتاز ہیں ان میں خنزیر کے گوشت والے برتنوں سے اختلاط بالکل ہی نہیں رہتا تو فی نفسہ استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی تاہم ایسی جگہوں میں برتنوں کا اختلاط سے بچا رہنا ایک امر مشکل ہے نیز اس میں دیانت کا پہلو بھی ہے جس میں کافر کا قول معتبر نہیں او راس کے ساتھ ساتھ ایسی جگہوں پر جانا جہاں حرام چیزیں کھلائی جاتی ہوں خود موضع تُہم ہے جہاں سے بچنے کاحکم ہے بایں وجوہ ایسی جگہوں پر کھانے کے لیے بھی جانا کسی بھی طرح ایک مسلمان کے لیے مناسب نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment