Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ٹیپ ریکارڈر پر آیت سجدہ؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: ٹیپ ریکارڈر پر آیتِ سجدہ آنے پر سجدہ واجب ہوگا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ریکارڈ شدہ آیتِ سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سجدہئ تلاوت کے وجوب کیلیے تلاوتِ صحیحہ کا ہونا ضروری ہے اور تلاوت کے صحیح ہونے کیلئے تلاوت کرنے والے کا باشعور اور متمیز(سمجھ دار) ہونا ضروری ہے،کیوں کہ صبی غیر متمیز(ناسمجھ بچہ) اور مجنون سے آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا، چوں کہ رکارڈ شدہ تلاوت جس آلے سے سنی جائے گی وہ ایک لاشعور اور بے جان چیز ہے، اس وجہ سے اس پر آنے والی تلاوت تلاوت صحیحہ نہیں، اور جب تلاوت صحیحہ نہیں تو اس کے سننے سے سجدہ? تلاوت بھی واجب نہیں۔ پھر چوں کہ ریکارڈ شدہ تلاوت سننے سے کلام اللہ ہی کی آواز سنی جا رہی ہے اور اس سے دل میں کلام اللہ کی عظمت میں اضافہ ہورہاہے اور دیگر گناہ کی چیزوں سے اپنے کانوں کی حفاظت کی جارہی ہے، اس لیے ریکارڈ شدہ تلاوت سننے پر اجر وثواب ضرور ملے گا۔
جیساکہ البدائع میں ہے: بخلاف السماع من الببغاء والصدی فإن ذلک لیس بتلاوۃ وکذا إذا سمع من المجنون؛ لأن ذلک لیس بتلاوۃ صحیحۃ؛ لعدم أہلیتہ لانعدام التمییز۔ (کتاب الصلاۃ،فصل بیان من تجب علیہ سجدۃ التلاوۃ:2/266) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment