Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نوکری کے لئے فرضی سرٹیفکیٹ؟



سوال: اگر کوئی شخص نوکری لینے کیلئے ذات تبدیل کرے تو یہ جائز ہے یا نہیں۔مثلا کوئی شیخ ہے اور نوکری لینے کیلئے نچلی ذات انصاری۔وغیرہ کا سرٹیفکٹ بنواکر نوکری لے تو یہ جائز ہے یا نہیں۔تشفی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: نوکری وغیرہ کے لیے جعلی سرٹیفکٹ جس کا وہ اہل ہی نہیں ہے اس کے بنوانے میں جھوٹ اور دھوکہ ہے، اور جھوٹ و دھوکہ دینا ناجائز ہے اس لیے اس کا بنوانا جائز نہیں ہے، اور اگر کسی طرح بن بھی جائے تو اس کو نوکری وغیرہ کے لیے استعمال نہ کیا جائے پھر بھی اکر اگر اس جعلی سرٹیفکٹ سے نوکری کرلی اور پابندی سے کام کیا تو اس کی آمدنی کو ناجائز نہیں کہا جائے گا۔ (مستفاد از احسن الفتاوی، زکریا: 198/8)
کیونکہ ضابطہ یہ ہے کہ اگر مذکورہ شخص متعلقہ ملازمت اور نوکری کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس کے تمام امور دیانت داری کے ساتھ انجام دیتا ہو تو اس کی تنخواہ حلال ہوگی، اس لیے کہ تنخواہ کے حلال ہونے کا تعلق فرائض کی درست ادائیگی سے ہے، اور اگر وہ شخص اس ملازمت اور نوکری کا اہل نہیں ہے، یا اہل تو ہے مگر دیانت داری کے ساتھ کام نہیں کرتا تو اس کی تنخواہ حلال نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment