Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



پوتے کا وراثت میں حصہ؟



سوال: حضرت والا ایک آدمی کو تین بیٹا ہے، دو کا شادی ہوچکا ہے، جن جن کا شادی ہوا ہے، ان کے دونوں کے دو دو بچے ہے، ان میں ایک بچے باپ کا انتقال ہوگیاہے، بچے کا دادا ابھی حیات میں ہے، تو بچے کو جائداد میں کیا حق ملے گا؟ صحیح رہنمائی فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: یہاں پر دو باتیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ یہ پوچھنا چاہ رہے ہیں کہ بیٹے، بیٹیاں وغیرہ کو دادا کی موجودگی میں اپنے والد کے ترکہ میں سے کیا ملے گا: تو معلوم ہونا چاہئے کہ باپ نے جو ترکہ چھوڑا ہے اس میں بچے اور بیوی اور ماں باپ سب کو حصہ ملے گا۔
اور دوسری بات یہ ہے کہ دادا کے ترکہ میں پوتے کو کیا حصہ ملے گا۔ تو جاننا چاہئے دادا کی موجودگی میں اس کے ایک بیٹے کا انتقال ہوگیا اور دوسرے بیٹے بیٹیاں اگر موجود ہیں تو مرحوم بیٹے کی اولاد اپنے دادا کے ترکہ میں سے بطور وراثت حصہ نہیں پائے گی، البتہ دادا کو دو حق پوتوں کے سلسلہ میں دیئے گئے، ایک تو یہ حق ہے کہ پوتوں کی مصلحت اور ضروریات کے تقاضے سے کچھ زمین جائداد اپنی زندگی ہی میں انھیں دے کر قابض ومالک بنادے، دوسرا حق یہ ہے کہ ان کے لیے اپنی مملوکہ جائداد میں سے ایک تہائی کے اندر اندر وصیت کردے۔ تاکہ پوتے پوتیاں تہی دست نہ رہ جائیں۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment