Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اگر امام نے قعدہ اخیرہ نہیں کیا؟



سوال: عصر نماز میں تیسری رکعت میں قعدہ میں بیٹھا گیا دوسری رکعت سمجھ کر اور اس کے بعد چوتھی میں کھڑے ہوگئے پھر پانچویں رکعت میں قعدہ میں بیٹھے تو مصلیان نے لقمہ دیا، حالانکہ چوتھی رکعت میں بھی مصلیان نے لقمہ دیا لیکن امام صاحب نے شاید نہیں سنا۔ پھر امام صاحب پانچویں رکعت میں بھی نہیں بیٹھے بلکہ چھ رکعات مکمل کرلی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا فرض ادا ہوگیا یا دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسؤلہ میں اگر امام غلطی سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے تو امام کو چاہیے کہ قعدہئ اخیرہ کی طرف لوٹ آئے اور سجدہئ سہو کرکے نماز پوری کرلے، لیکن اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیتا ہے تو مزید ایک رکعت ملاکر چھ رکعت پوری کرلے یہ دو رکعت نفل ہوجائیں گی، اور چار رکعت کا فریضہ بھی درست ہوجائے گا۔ اگر امام نے چوتھی رکعت کا قعدہ کیا ہے تو۔
اور اگر چوتھی رکعت میں قعدہ نہیں کیا ہے تو پانچویں رکعت کے سجدہ سے ہی فرض باطل ہوگیا اب از سر نو فریضہ ادا کرنا ہوگا۔
اگر امام پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو مقتدی امام کو لقمہ دے اور انتظار کرے اگر امام سجدہ سے پہلے قعدہ کی طرف لوٹ آئے تو مقتدی اس کی اتباع میں نماز پوری کرے، ورنہ اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ کرچکا ہے اور اس نے چوتھی رکعت میں قعدہ کیا تھا تو اب مقتدی سلام پھیر کر اپنی نماز پورے کرلے اور اگر چوتھی رکعت میں قعدہ نہیں کیا تھا تو پانچویں رکعت کے سجدہ سے سب کا فرض باطل ہوگیا اور اب سب کو از سر نو فریضہ ادا کرنا ہوگا۔
ولو سہا عن القعود الأخیر (کلہ أو بعضہ) عاد (ویکفی کون کلا الجلستین قدر التشہد ما لم یقید ہا بسجدۃ إلخ۔
رجل صلی الظہر خمساً وقعد فی الرابعۃ قدر التشہد إن تذکر قبل أن یقید الخامسۃ بالسجدۃ أنہا الخامسۃ عاد إلی القعدۃ وسلم، کذا فی المحیط۔ ویسجد للسہو، کذا فی السراج الوہاج۔ وإن تذکر بعدما قید الخامسۃ بالسجدۃ أنہا الخامسۃ لا یعود إلی القعدۃ ولا یسلم، بل یضیف إلیہا رکعۃً أخری حتی یصیر شفعاً ویتشہد ویسلم، ہکذا فی المحیط. ویسجد للسہو استحساناً، کذا فی الہدایۃ۔ وہو المختار، کذا فی الکفایۃ۔ ثم یتشہد ویسلم، کذا فی المحیط۔ والرکعتان نافلۃ ولا تنوبان عن سنۃ الظہر علی الصحیح، کذا فی الجوہرۃ النیرۃ۔ وإن لم یقعد علی رأس الرابعۃ حتی قام إلی الخامسۃ إن تذکر قبل أن یقید الخامسۃ بالسجدۃ عاد إلی القعدۃ، ہکذا فی المحیط۔ وفی الخلاصۃ: ویتشہد ویسلم ویسجد للسہو، کذا فی التتارخانیۃ۔ وإن قید الخامسۃ بالسجدۃ فسد ظہرہ عندنا، کذا فی المحیط۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment