Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ناپاک بیڈ شیٹ پر بیٹھنا؟



سوال: اگر میرا لباس گیلا ہے (واش روم جانے کی وجہ سے) اور میں ایسے بستر پر بیٹھتا ہوں جہاں بیڈ شیٹ ناپاک ہو (نظر نہیں آتی یا صحیح جگہ کا پتہ نہیں لگا سکتا) تو کیا میرا لباس ناپاک ہو جائے گا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر بستر پر ناپاکی ظاہر نہ ہو، تو محض شبہ کی بنیاد پر بستر کی ناپاکی کا حکم نہیں ہوگا، اگر بستر پر ناپا کی لگی ہوئی نظر آئی؛ لیکن اُس کو دھل کر پاک نہیں کیا، یہاں تک کہ وہ سوکھ گئی تو اُس پر بیٹھنے سے بدن اور جسم ناپاک نہیں ہوگا؛ لیکن ناپاک بستر کو جلدی پاک کرلینا چاہیے؛ اس لیے کہ جسم کا پسینہ یا پانی وغیرہ لگنے سے ناپاکی کپڑے یا جسم پر لگ سکتی ہے۔

 



Leave a Comment