Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



پیشاب کے قطرے کا کپڑے پر لگ جانا؟



سوال: پیشاب کرنے کے بعد اگر میں صرف ٹشو لیتا ہوں جب میں باہر ہوں یا ایسی حالت میں ہوں جہاں پانی استعمال کرنے کی کوشش کرنے پر ٹپکنے کا امکان ہو تو کیا مجھے اس لباس میں اس وقت اور بعد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: استنجا کرتے وقت عام حالت میں جب پیشاب کے قطرے اپنی جگہ سے پھیلے نہ ہوں تو صرف ڈھیلے یا ٹشو پیپر سیا ستنجا پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، تاہم ٹشوپیپر/ڈھیلے کے بعد پانی سے استنجا کرنا افضل اور بہتر ہے۔ اور اگر پیشاب کے قطرے ایک درہم (ہاتھ کی ہتھیلی کے گڑھیکی مقدار یعنی 5.94 مربع سینٹی میٹر) یا اس سے زیادہ مقدار مخرج سے تجاوز کرجائیں تو ٹشو کے استعمال کے بعد پانی سے دھونا ضروری ہے اس کے بغیر نماز نہیں ہوگی، اس سے کم مقدار پھیلنے کی صورت میں بھی پانی کا استعمال سنت ہے۔
لہٰذا اگر پیشاب کے قطرے اپنے نکلنے کی جگہ سے نہیں پھیلے تھے یا بقدر درھم سے کم پھیلے تھے تو ٹشو سے استنجا کرنا درست ہوا، اور اس کے بعد وضو کرکے جو نماز پڑھی وہ ہوگئی دہرانے کی ضرورت نہیں اور اگر قطرے قدر درھم یا زیادہ پھیل گئے تھے تو صرف ٹشو یا مٹی کے ڈھیلے کا استعمال ناکافی تھا پانی سے استنجا ضروری تھا، اگر پانی استعمال کیے بغیر نماز پڑھی تو دہرانا لازم ہے۔

 



Leave a Comment