Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



زکوۃ کب ادا کریں گے؟



حضرت السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: حضرت میرے ایک رشتے دار ہیں فروری میں ان کی شادی ہوئی ہے دو مہینے بعد عید پڑگئی انہوں نے زکوٰۃ دیا نہیں ان کے پاس پیسہ نہیں تھا زیورات چھ لاکھ پچاس ہزار روپے کا ہے ابھی ہم سے پوچھا ہے آپ تحقیق کرکے بتائیں کتنا نکلے گا ابھی وہ بندہ سعودیہ میں ہے آپ اس کی اصلاح فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: واضح رہے کہ زکات کی ادائیگی واجب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ نصاب پر ایک سال گزر گیا ہو، سال گزرنے سے پہلے زکات کی ادائیگی واجب نہیں ہوتی، پھر یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اس شخص کی ملکیت میں دو مہینہ پہلے اتنا سونا یا سونے کے ساتھ چاندی یا ضرورت سے زائد اتنا کیش نہ ہو جو نصاب کو پہونچے تو وہ صاحبِ نصاب متصور نہیں ہو گا۔
لہذا صورتِ مسؤلہ میں زیورات ملنے سے پہلے اگر آپ صاحب نصاب نہیں تھے اور زیورات کے ملنے یا لینے کے بعد آپ صاحبِ نصاب ہوے ہیں، اب آپ پر زکات اس دن لازم ہو گی جس دن صاحبِ نصاب بن جانے کے بعد ایک قمری سال گزر جائے۔
اور اگر آپ کے پاس سونے کے ساتھ کچھ کیش یا چاندی موجود تھی جس کو سال بھی گزر گیا ہو تو زکات ابھی ادا کرنا ہو گی۔ اور زکوۃ کل مالیت پر ڈھائی فیصد دینی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment