Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قربانی کے وجوب کے شرائط؟



سوال: قربانی کے وجوب کی شرائط کیا ہیں؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: قربانی کے وجوب کی شرائط حسبِ ذیل ہیں
(1) آزاد ہونا۔ (2) مسلمان ہونا۔ (3) ایام قربانی میں مقیم ہونا۔ (4) ایامِ قربانی میں بقدرِ نصاب مال (روپیہ پیسہ، سوناچاندی یا مالِ تجارت یا ضرورت سے زائد ساز وسامان) کا مالک ہونا۔
نوٹ:- واضح ہو کہ قربانی اور صدقۂ فطر کے وجوب میں مال پر سال گذرنا یا مالِ نامی ہونا شرط نہیں ہے۔
وإنما تجب علی حر مسلم مقیم موسرٍ۔ (مجمع الانہر 166/4) وشرائطہا: الإسلام والإقامۃ والیسار الذی یتعلق بہ وجوب صدقۃ الفطر (درمختار) بان ملک مائتی درہم أو عرضاً یساویہا الخ۔(درمختار مع الشامی زکریا 452/9،آپ کے مسائل اوران کا حل 173/4، جواہر الفقہ 448/1،مسائل قربانی وعقیقہ 13)

 



Leave a Comment