Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نفل نماز میں جہرا قرأت



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: دن کی نفل نماز میں جہرا قرآت کرنے سے کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ جواب دیکرشکریہ موقع عنایت فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبا اللہ التوفیق: رات کی سنتوں اور نفلوں میں اختیار ہے کہ خواہ آہستہ پڑھے یا جہراً پڑھے، اس لئے رات کی سنتوں اور نفلوں میں جہراً پڑھنے سے سجدہئ سہو لازم نہیں ہوتا، دن کی سنتوں اور نفلوں میں جہراً پڑھنا دُرست نہیں، بلکہ آہستہ پڑھنا واجب ہے۔ اور اگر بھول کر تین آیتیں یا اس سے زیادہ پڑھ لیں تو سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے، قواعد کا تقاضا یہ ہے کہ سجدہ سہو واجب ہونا چاہئے اور یہی احتیاط کا مقتضا ہے۔
فقط واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment