Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



تکبیر تحریمہ کے ذریعہ رکوع میں جانا



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: امام جب التحیات یا رکوع میں ہو اور کوئی آدمی تب نماز میں شامل ہو تو کیا تکبیر تحریمہ والی تکبیر کہتے ہوئے رکوع یا التحیات میں شامل ہو نا چاہئے یا جو تکبیر تحریمہ کے علاوہ والی ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقل ہو نے والی تکبیر ہوتی ہے وہ بھی تکبیر کہنی چاہیے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: تکبیر تحریمہ کہہ کر پھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں جانا چاہئے۔ یہ طریقہ مسنون ہے لیکن اگر صرف تکبیر تحریمہ ہی کہہ کر بلا تکبیر ثانی رکوع میں چلا گیا اور امام کے ساتھ شریک ہوگیا تو وہ رکعت اس کو مل گئی اور نماز بھی صحیح ہوگئی۔
وسننھار فع الدیدین للتحریمہ فی الخلاصہ ان اعتاد ترکہ اثم الخ ووضع یمینہ علی یسارہ الخ وتکبیرہ الرکوع (الدر المختار علی ہامش ردالمحتارباب صفۃ الصلوٰۃ مطلب سنن الصلوٰۃ ج۱ ص 344۔ط۔س۔ج1ص674)ظفیر۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبند جلد 3 صفحہ 264)

 



Leave a Comment