Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اللہ کے ہاں دیر ہے کہنا؟



السلام علیکم
حضرت مفتی صاحب ایک سوال یہ ہے کہ یہ جملہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں کیا یہ جملہ کفریہ ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ”اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں“ اس طرح کا جملہ نہیں کہنا چاہئے۔ یہ جملہ (اللہ کے یہاں دیر ہے) بہرحال مناسب نہیں۔ اللہ تعالی کی ذات و صفات ہر قسم کے نقص و کمی سے پاک ہیں۔ اور اللہ تعالی ہر کام کو اپنی مرضی کے مطابق اس کے وقت مقررہ پر انجام دیتے ہیں تو اللہ کے یہاں نہ دیر ہے نہ اندھیر۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment