Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



سلام اور دعاء کے درمیان وقفہ؟



سوال: میں ایک مسجد کا امام ہوں، فرض نماز کے بعد سلام اور دعاء کے درمیان کتنا وقفہ کرنے کی شرعا اجازت ھے درمیان میں آیت الکرسی پڑھنے کی گنجائش وضاحت مطلوب ھے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: فرض نماز کے بعد سنت پڑھنے میں زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے، البتہ فرض اور سنت نماز کے درمیان ایک آدھ مسنون ذکر اور دعا کرنے کی گنجائش ہے، اس لیے فرض نماز پڑھنے کے فورًا بعد سنت سے پہلے بھی اگر آیت الکرسی پڑھی جائے تو اس سے بہت زیادہ تاخیر لازم نہیں آتی۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment