Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حلال جانور میں کھانے کی چیزیں



حضرت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: میرا ایک سوال ہے جتنے جانور حلال ہیں، ان میں کتنی چیزیں حرام ہیں جو کہ کھایا نہیں جاتا؟ حضرت اس کی اصلاح فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حلال جانورکی سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھاناجائزنہیں ہے:
1۔ دم مسفوح یعنی بہنے والاخون۔ 2۔ پیشاب کی جگہ(نرومادہ کی)۔ 3۔ خصیے(فوطے)۔ 4۔ پاخانے کی جگہ۔ 5۔ غدود(سخت گوشت) یہ ہر جانور میں نہیں ہوتا، بعض اوقات بیماری کی وجہ سے گوشت سخت ہوجاتا ہے۔ 6۔ مثانہ(پیشاب کی تھیلی)۔ 7۔ پتہ۔
بعض فقہاء نے حرام مغزکوبھی حرام لکھا ہے، لیکن راجح قول یہ ہے کہ یہ حرام نہیں ہے۔ کفایت المفتی میں ہے کہ حرام مغز نہ حرام ہے نہ مکروہ۔
پیٹھ کی ہڈی میں کمرسے لیکرگردن تک سفید ڈوری حرام مغزکہلاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment