Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مقرب فرشتے



سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اللہ کے کتنے مقرب فرشتے ہیں اور ان کے کیا کیا کام ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: چار مقرب اور مشہور فرشتے جبرائیلؑ، میکائیلؑ، اسرا فیلؑ، عزرائیلؑ ہیں۔
ان مقرب اور مشہور فرشتوں میں اوّل جبرئیل علیہ السلام ہیں،جو خدا تعالیٰ کی کتابیں، اَحکام اور پیغام پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔
دوسرے حضرت اسرافیل علیہ السلام ہیں، جو قیامت میں صور پھونکیں گے۔
تیسرے حضرت میکائیل علیہ السلام ہیں جو بارش کا انتظام کرنے اور مخلوق کو روزی پہنچانے کے کام پر مقرّر ہیں۔
چوتھے ملک الموت (حضرت عزرائیل) علیہ السلام ہیں، جو مخلوق کی جان نکالنے پر مقرر ہیں۔فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment