Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نو محرم کو کوئی خاص عمل کرنا؟



سوال: حضرت معلوم یہ کرنا ہے کہ نو محرم کو کوئی خاص عمل ہوتا ہے کیا؟ ہم نے ایک ویڈیو میں دیکھا ہے کہ ظہر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ کلمہ پڑھنے اور ستر مرتبہ سورہئ فتح کا آخری رکوع پڑھنے پر فضیلت ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: نو محرم کو ہی خاص کر کے اس طریقہ کا عمل کرنا اور صرف اسی دن اس کی فضیلت سمجھنا صحیح نہیں ہے، یہ عمل کسی بھی مہینہ کی کسی بھی تاریخ کو کرسکتے ہیں کیونکہ کلمہ اور قرآن اخلاص کے ساتھ پڑھنا فی نفسہ خود ایک بڑا عمل ہے، صرف نو محرم کو ہی پڑھنے کو ضروری اور فضیلت سمجھنا بدعت ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment