Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑے ہونا؟



سوال: اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے صف میں اکیلے کھڑے ہونا کیسا ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص صف سے پیچھے اکیلا نماز پڑھتا ہے جب کہ اگلی صف میں جگہ موجود ہو تو ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے، البتہ نماز ہو جائے گی۔ اور اگر پہلی صف میں جگہ نہیں ہے اور دوسری صف میں کوئی نہیں، لیکن مزید نمازی آرہے ہوں تو انتظار کرے؛ تاکہ دوسرا نمازی آجائے، جب دوسرا نمازی آجائے تو اس کے ساتھ مل کر دوسری صف بنائے، اور اگر کوئی نمازی نہیں آیا تو پہلی صف سے ایسے آدمی کو پیچھے دوسری صف میں کھینچ لے جو مسئلہ جانتا ہو،یعنی اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس کو پیچھے صف میں کھینچ لے، اور اس کو بھی چاہیے کہ وہ پیچھے آجائے، اور اگر مسئلہ جاننے والا کوئی شخص نظر نہیں آئے تو ضرورت کی وجہ سے تنہا امام کے پیچھے اور صف میں بیچ میں کھڑا ہوجائے، نماز ہوجائے گی۔

 



Leave a Comment