Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بیوی کو طلاق دیکر اس کے باپ کو خبر کرنے سے کتنی طلاق



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: بعد التحیہ سؤال یہ ہے کہ ایک مرد نے اپنی منکوحہ کو کہا کہ تجھے طلاق ہے طلاق ہے اور ارادہ کیا صرف دو طلاق کا پھر اپنے سسر کو بھی یہی کہا کہ تیری بیٹی کو طلاق ہے طلاق ہے اور ارادہ کیا صرف دو طلاق کا تو آیا کہ اس عورت کو کتنی طلاق واقع ہوئی؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: کل ملا کر اس عورت کو دو طلاق رجعی واقع ہوئی کیونکہ اپنے سسر کو خطاب کرکے کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی وہ خبر کے درجے میں ہے۔
لم یقع لترکہ الاضافۃ الیہا (الدر المختار) ای المعنویہ فانہا الشرط والخطاب من الاضافہ المعنویہ وکذلک الاشارۃ نحو ہذہ طالق وکذلک نحو امراتی طالق وزینب طالق (الدر المختار ومع الشامی،کتاب الطلاق/باب الصریح458/4زکریا)
لو قال أنت طالق الطلاق وقال أردت بقولی طالق واحدۃ وبقولی الطلاق أخری یصدق لان کل واحد منہما صالح للایقاع فکانہ قال انت طالق و طالق فتقع رجعیتان اذا کانت مدخولا بہا، (ہدایہ ج2/ص361 وکذا فی الدر المختار ومع الشامی ج252/4مکتبۃ الأزہر) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment