Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



دو نمازیوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہو؟



سوال: صف میں دو نمازیوں کے درمیان فاصلہ کرکے کھڑے ہونا کیسا ہے؟
جواب: نماز کے دوران دو نمازیوں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھنا جس میں ایک یا اس سے زائد افراد کھڑے ہوسکتے ہوں، مکروہ تحریمی ہے، لہذا اگر حکومت کی جانب سے موجودہ حالات میں فاصلہ رکھنے پر مجبور نہ کیا جارہا ہو تو فاصلہ نہیں رکھنا چاہیے، البتہ اگر کسی ملک کی حکومت نے جماعت سے نماز کی اجازت کو فاصلہ رکھنے پر موقوف کررکھا ہو تو اس صورت جماعت ترک نہ کی جائے، فاصلہ کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

 



Leave a Comment