Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں پیروں کے درمیان فاصلہ



نماز میں پیروں کے درمیان فاصلہ؟
سوال: نماز میں پیروں کے درمیان کتنا فاصلہ کرنا مستحب ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جیسے احادیث میں کندھوں اور ٹخنوں کے ملانے کا ذکر ہے، اسی طرح گھٹنوں کے ملانے کا بھی ذکر ہے اور ان احادیث میں کندھوں، ٹخنوں اور گھٹنوں کے ملانے سے مراد ”محاذاۃ“ یعنی ان کو ایک سیدھ میں رکھنا ہے،حقیقی معنی مراد نہیں ہے۔باقی نماز کے دوران ایک نمازی کے دونوں پاؤں کے درمیان چار انگلیوں کے بقدر فاصلہ کرنا مستحب ہے،اورصفوں کے درمیان اتصال سنت مؤکدہ ہے، مقتدیوں پر لازم ہے کہ جماعت کی نماز میں آپس میں مل مل کر کھڑے ہوں،کندھوں کو کندھوں سے ملا کر رکھیں،ٹخنوں کی سیدھ میں ٹخنے رکھیں،صفوں کے درمیان خلاء نہ چھوڑیں تاکہ درمیان میں شیطان داخل نہ ہو۔

 



Leave a Comment