Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عورتوں اور مردوں کا مشترک لباس پہننا؟



سوال: ایسے کپڑے پہننا جو مردوں اور عورتوں کے لئے مشترک ہوتے ہیں جائز ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: لباس کا سب سے اولین مقصد سترکو چھپانا ہے، اسی لیے اگر لباس ایسا ہو کہ وہ سترپوشی کا کام نہیں دیتا، خواہ ناقص لباس ہو یا لباس تو پورا ہو لیکن اتنا تنگ اور چست لباس ہو جس سے اعضاء مستورہ کی حکایت اوران کی تصویر سامنے آتی ہو تو ایسا لباس خواہ مرد کا ہو یا عورت کا، سب کے لیے ناجائز ہے۔
اسی وجہ سے اللہ تعالی نے انسانوں کو مخاطب کرکے فرمایا ہے:

یَا بَنِی آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَیْکُمْ لِبَاسًا یُوَارِی سَوْآتِکُمْ وَرِیشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَیٰ ذَٰلِکَ خَیْرٌ ذَٰلِکَ مِنْ آیَاتِ اللَّہِ لَعَلَّہُمْ یَذَّکَّرُونَ۔ (الأعراف:26)
ترجمہ: اے اولاد آدم کی ہم نے اتاری تم پر پوشاک جو ڈھانکے تمہاری شرمگاہیں اور اتارے آرائش کے کپڑے اور لباس پرہیزگاری کا وہ سب سے بہتر ہے، یہ نشانیاں ہیں اللہ کی قدرت کی؛ تاکہ وہ لوگ غور کریں۔

 



Leave a Comment