Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



سفر کی قضاء نماز کی اداء



سوال: اگر ہماری نماز سفر میں قضاء ہوجائے اور ہم گھر آکر قضاء کریں تو قصر پڑھیں گے یا پوری نماز؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جو نمازیں سفر کی حالت میں فوت ہوگئیں، ان کی قضاء میں قصر لازم ہے، یعنی چار رکعت والی فرض نماز، دو رکعت ادا کی جائے گی، چاہے اپنے گھر پر قضاء کریں یا سفر ہی میں کریں۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment