Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قسم کا کفارہ



سوال: حضرت ایک شخص نے قسم کھائی قرآن کی کہ میں اپنی بیوی سے جماع نہیں کروں گا، کیا قرآن کی قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے، اگر منعقد ہوجاتی ہے تو قسم توڑنے کی صورت میں کیا کفارہ ہوگا؟ جواب سے نوازیں مہرابانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: قرآن کی قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے، لہذااگر وہ اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے تو اس کو قسم کا کفارہ دیناہوگا۔ اورقسم کاکفارہ یہ ہے کہ: دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلایا جائے یا دس مسکینوں کو کپڑا دیا جائے، اگر ان میں سے کسی پر قادر نہیں ہے تو تین روزے رکھنا ضروری ہے۔
قال فی الشامی: ولا یخفی أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمینًا (درمختار مع الشامی: 484/5، ط: زکریادیوبند)

 



Leave a Comment