Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بھائی کے جانور میں اپنے بچے کے عقیقہ کی نیت کرنا؟



سوال: کیا بھائی کے ولیمہ میں ہم اپنے بچے یا بچی کے عقیقہ کی نیت کرسکتے ہیں؟ خیال رہے کہ جانور بھائی کی ملکیت میں ہے نہ کہ ہماری۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: عقیقہ والدین پر بچہ کا حق ہے، لیکن رشتہ دار بھی اس کی طرف سے عقیقہ کرسکتے ہیں۔ اگر جانور آپ کی ملکیت ہی میں نہیں ہے تو اس پر آپ کا حکم کیسے چلے گا۔ لہذا یا تو بھائی ہی آپ کے بچے کے عقیقہ کی نیت سے ذبح کروادے، یا جانور کو بخوشی آپ کی ملکیت میں دے دے اور آپ عقیقہ کی نیت سے ذبح کروادیں۔ تو عقیقہ بھی ہوجائے گا اور ولیمہ کی دعوت بھی ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment