Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نابالغ کا خطبہ دینا؟



سوال: حضرت نابالغ سمجھ دار بچہ نماز جمعہ کا خطبہ دے سکتا ہے اسی طرح اگر یہ نابالغ بچہ نماز کا خطبہ دے اور نماز بالغ مرد پڑھائے تو کیا یہ جائز ہے؟ برائے کرم جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر لڑکا صبی ممیز ہے (یہاں صبی ممیز سے مراد ایسا لڑکا ہے جو جمعہ کے لیے خطبہ کو ضروری سمجھتا ہو) اور فقہائے کرام نے تصریح فرمائی ہے کہ اگر صبی ممیز خطبہ جمعہ پڑھ دے اور بالغ مرد امامت کردے تو خطبہ و نماز دونوں درست ہیں۔ البتہ اگر نمازیوں میں کوئی بالغ شخص صحیح طور پر دیکھ کر ہی صحیح خطبہ پڑھ سکتا ہو تو کسی نابالغ کا خطبہ پڑھنا خلافِ احتیاط ہے۔
فی الشامیۃ عن الظہریۃ:لو خطب صبی اختلف المشائخ فیہ والخلاف فی صبی یعقل والاکثر علی الجواز، إسماعیل۔ (:40/3، مطبوعہ زکریا) واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment