Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



صدقہ کھانا کیسا ہے؟



سوال: کیا صدقہ کھانا جائز ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: صدقہ سے مراد اگر واجب صدقہ (مثلا زکاۃ، صدقہ فطر، کفارہ، فدیہ، دم) ہے تو جو لوگ صاحبِ نصاب نہ ہوں اور ان کے لیے زکوۃ لینا جائز ہو ان کے لیے صدقہ (واجبہ) کا گوشت کھانا جائز ہے، اور جو لوگ مستحق زکوٰۃ نہ ہو ان کے لیے صدقہ واجب کا گوشت کھلانا جائز نہیں ہے، اسی طرح اس کو صدقہ دینے والے شخص کے اصول (والدین، دادا،دادی، نانا، نانی وغیرہ)،فروع (بیٹا، بیٹی، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی، وغیرہ) اور شوہر یا بیوی بھی نہیں کھا سکتے ہیں۔
اور ”نفلی صدقہ‘ (عام صدقہ) ہو تو اس کا گوشت ہر شخص کھا سکتا ہے، خواہ وہ مال دار ہو یا صدقہ دینے والے کا قریبی رشتہ دار ہو۔ البتہ جو شخص کسی وجہ سے نفلی صدقہ نکال رہاہو تو اسے چاہیے کہ اپنے زیرِ کفالت افراد کو اس صدقہ کی چیز نہ کھلائے نہ خود کھائے، بلکہ ایسی صورت میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ کسی مستحق کو دے؛ تاکہ ثواب بھی زیادہ ہو، اگر خو کھالے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment