Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں کوئی آیت رہ گئی؟



سوال: حضرت مجھے مسئلہ جاننا ہے نماز میں قرأت کرتے وقت اگر ایک آیت بھول سے چھوٹ جائے اور دوسری آیت سے قرأت شروع کردے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟ اور اگر سورہ فاتحہ کی کوئی آیت چھوٹ جائے تو اسکا کیا حکم ہے کیا سجدہ کرنا پڑیگا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر نماز میں قرأت کے دوران ایک آیت چھوٹ جائے، لیکن اس آیت کے چھوٹنے سے معنیٰ میں کوئی تبدیلی لازم نہ آئے تو ایسی صورت میں وہ نماز صحیح ہے، اس نماز کو دوبارہ پڑھنا یا سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) (1/ 632)
ولو زاد کلمۃً أو نقص کلمۃً أو نقص حرفًا،………… لم تفسد ما لم یتغیر المعنی
(قولہ: أو نقص کلمۃً) کذا فی بعض النسخ ولم یمثل لہ الشارح۔ قال فی شرح المنیۃ: وإن ترک کلمۃً – من آیۃ – فإن لم تغیر المعنی مثل – وجزاء سیءۃ – مثلہا – بترک سیءۃ الثانیۃ لاتفسد وإن غیرت، مثل – فما لہم یؤمنون – بترک لا، فإنہ یفسد۔ عند العامۃ؛ وقیل: لا، والصحیح الأول۔ فقط واللہ أعلم

 



Leave a Comment