Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



چوہے مارنے کے لئے زہر کا استعمال



سوال: مفتی صاحب ایک مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ چوہے وغیرہ مارنے کے لئے ایسی دوا کا استعمال کرنا جس سے ان کو تکلیف ہو کیا ایسی دوا کا استعمال کرنا جائز ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: چوہے مارنے کے لئے جو زہر دار دوا آتی ہے اس سے چوہے مارنے میں حرج نہیں ہے، آسانی سے جلد جس سے موت واقع ہو اس کا ستعمال کرنا چاہئے تاکہ تکلیف کم سے کم ہو۔
وجاز قتل ما یضر منہا ککلب عقور وہرّۃ تضر الخ (شامی 10/482)،
وکل طریق أدی الحیوان إلی التعذیب أکثر من اللازم لإزہاق الروق فہو داخل فی النہی ومامور بالاجتناب عنہ (تکملۃ فتح الملہم 3/540)

 



Leave a Comment