Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عورت کے پیشانی کے بال نماز میں کھلے رہیں؟



السلام علیکم و رحمتہ اللہ حضرت مفتی صاحب سے پوچھنا تھا کہ کیا عورت کے پیشانی کے بال نظر آرہے ہوں، ایسے میں نماز ہو جائیگی؟ جبکہ وہ اپنے کمرے میں نماز ادا کر رہی ہے۔ ہے پردگی کا کی خطرہ نہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: عورت کے سر کے بال ایک عضو کی حیثیت رکھتے ہیں؛ اس لیے اگر دوران نماز ماتھے پر یا کہیں اور چوتھائی سے کم بال نظر آجائیں تو عورت کی نماز فاسد نہ ہوگی؛ البتہ عورت کو چاہیے کہ نماز کے وقت سر کے تمام بال احتیاط کے ساتھ اچھی طرح چھپالیا کرے، اس میں کوتاہی نہ کرے۔ اور اگر نماز کے دوران کسی عورت کے کم از کم چوتھائی بال کھل گئے اور ایک رکن (یعنی: تین بار سبحان اللہ کہنے) کے بہ قدرکھلے رہے تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی(بہشتی زیور، /2 91، نماز کی شرطوں کا بیان، مسئلہ: 3)۔
فشعر الحرۃ حتی المسترسل عورۃ فی الأصح وعلیہ الفتوی فکشف ربعہ یمنع صحۃ الصلاۃ الخ۔ (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی، ص: 142، ط: دار الکتب العلمیۃ بیروت)، وفی الحرۃ ھذہ الثمانیۃ: ویزاد فیھا ستۃ عشر: ……الشعر(رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، 2:83، ط: مکتبۃ زکریا دیوبند)۔

 



Leave a Comment