Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



تعلیم پر اجرت لینا؟



سوال: مسجد کا امام مسجد ہی میں بچوں کو قرآن و دینیات کی تعلیم دیکر بطور فیس ماہانہ پیسہ وصول کرنا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: قرآن و حدیث کی تعلیم دین کی خدمت اور عبادت ہے اس لئے مسجد میں ان امور کو سرانجام دینا جائز ہے جہاں تک اس پراجرت کا تعلق ہے تو تعلیم پر اجرت لینا جائز ہے اور اس سے قران وحدیث کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور ثواب میں کوئی کمی نہیں آتی تاہم مقصد دین کی خدمت ہو دنیا کمانے کا ذریعہ نہ ہو، نیز مسجد کے آداب کی رعایت بھی رکھی جائے۔
قال۔ رحمہ اللہ۔(والفتوی الیوم علی جواز الاستئجار لتعلیم القران)وہو مذہب المتاخرین من مشائخ بلخ استحسنوا ذلک (تبیین الحقائق،کتاب الاجارہ، ج6 ص117)

 



Leave a Comment