Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کالا خضاب لگانے والے کی امامت؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ سوال: یہ ہے کہ کیا کالا خضاب لگانے والے کے پیچھے نماز پڑھنی چاہیے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حدیث میں کالا خضاب لگانے کی ممانعت وارد ہوئی ہے اور عام حالات میں مرد و وعورت دونوں کے لئے کالے خضاب کا استعمال (خواہ سر میں ہو یا داڑھی میں) مکروہ تحریمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر امام سیاہ خضاب لگائے، تو اس کی امامت مکروہ ہوگی اور ایسے امام کے پیچھے مقتدیوں کی نماز اگرچہ ادا ہوجائے گی؛ لیکن مکروہ ہوگی۔
اما الخضاب بالسواد للغزاۃ لیکون اہیب فی عین العدو فہو محمود منہ، اتفق علیہ المشائخ رحمہم اللّٰہ، ومن فعل ذٰلک لیزین نفسہ للنساء ولیحبِّب نفسہ إلیہن فذٰلک مکروہ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب العشرون فی الزینۃ، 5/359)فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment