Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز اپنے ہی وقت میں جائز ہے



سوال: معلوم کرنا ہے کہ آج وقت عصر میں نے موسم کی خرابی کی وجہ سے اس وقت مغرب کی نماز ادا کر لی جبکہ نیت عصر کی نماز کی باندھ لی نیت عصر توڑ کر مغرب کی باندھ لی اب مجھے کیا کرنا چاہیے۔ جب مغرب کی اذان ہوئی اس وقت احساس ہوا۔
بسم اللّٰہ الرّحمٰن الرّحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق:نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے نماز فرض ہی نہیں ہوتی، اس لیے اگر کوئی پڑھے گا تو اس کی نماز نہ ہوگی۔
إِنَّ الصَّلَاۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ کِتَابًا مَوْقُوتًا۔ (النساء آیت 103)
فقط والله اعلم

 



Leave a Comment