Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمعہ کی نماز میں رکعتوں کی تعداد؟



سوال: جمعہ کی نماز میں کتنی رکعتیں ہیں؟ جمعہ کے دن دو رکعت فرض نماز اور چار سنت کے بعد دو رکعت کے بارے میں راجح قول کیا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جمعہ کی نماز میں کل بارہ رکعتیں ہیں۔ چار سنت مؤکدہ فرض سے پہلے، دو رکعت فرض، چار رکعت سنت مؤکدہ فرض کے بعد اور اس کے بعد مزید دو رکعت (بنا بر قولِ راجح) سنت غیر مؤکدہ۔(4+2+4+2 = 12)۔باقی احادیث میں جمعہ کے بعد نفل کی کوئی متعینہ مقدار مذکور نہیں ہے، اس لیے جمعہ کے ساتھ نفل کا نہ کوئی اختصاص ہے اور نہ نفل کی کوئی تحدید ہے، آدمی کی مرضی ہے جتنی چاہے پڑھے۔

 



Leave a Comment