Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ناپاک کپڑا اگر پاک کپڑے سے لگ جائے؟



السلام علیکم
سوال: پاک کپڑا جب نا پاک کپڑے سے لگ جائے تو کس درجہ میں پہنچنے پر پاک کپڑے کو ناپاک کہا جائے۔ جیسے کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچے نے کسی کپڑے میں پیشاب کیا پھر وہ سوکھ گیا مگر ابھی کپڑے میں کچھ نمی باقی ہے اور جب بچے کو بے دھیانی سے گود میں لیا تو اگر اپنا کپڑا ہلکا سوتی ہوتا ہے تو نمی منتقل ہو جاتی ہے اور اگر اپنا کپڑا موٹا گرم ہے تو نمی پورے طریقے پر منتقل نہیں ہو پاتی تو سوال یہ تھا کس درجہ میں پہنچنے پر کہا جائے گا کہ یہ کپڑا ناپاک ہے یا پاک ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: نمی والے ناپاک کپڑے کی نجاست کا اثر اگر دوسرے کپڑے پر ظاہر ہوجائے تو کپڑے کا اتنا حصہ ناپاک ہوجائے گا۔ تو آپ اسی سے اندازہ کرسکتے ہیں کہ اگر وہ ناپاک کپڑا کسی ہلکے سوتی کپڑے سے مس ہوتا تو اس پر نمی منتقل ہوجاتی، اب یہی چیز موٹے کپڑے میں دیکھ لی جائے۔ احتیاط اسی میں ہے کہ اتنا کپڑا جس سے ناپاک کپڑا مس ہوا ہے دھو لیا جائے۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment