Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



گالی نکالنے سے وضوء کا حکم؟



سوال: کیا گالی دینے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: گالی دینا بڑا گناہ ہے، تاہم گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گالی کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے، اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔
الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) - (1 / 89):
ومندوب فی نیف وثلاثین موضعاً، ذکرتہا فی الخزائن: منہا بعد کذب، وغیبۃ، وقہقہۃ، وشعر، وأکل جزور، وبعد کل خطیءۃ، وللخروج من خلاف العلماء۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment