Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



امام کو قاعدہ اولیٰ یا اخیرہ میں پایا؟



سوال: اگر کوئی شخص نماز میں قاعدہ اولیٰ یا قاعدہ آخر ہ میں ایسے وقت شریک ہوا کہ امام نے سلام پھیر دیا یا تیسری رکعت کے لیے کھڑا ھو گیا تو اس شخص کے لئے کیا حکم ہے امام کی اتباع کرے یا التحیات پڑھے؟ مدلل جواب دیں۔نوازش ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اس میں حکم یہ ہے کہ پہلے التحیات پوری کر لے اس کے بعد امام کی اتباع کرے، اگر التحیات چھوڑ کر امام کے ساتھ کھڑا ہوجائے تو اس مقتدی مسبوق کی نماز مکروہِ تحریمی ہو گی۔ یاد رہے کہ یہ حکم فرائض اور تراویح سب کے لیے ہے۔اسی طریقے سے اس صورت میں بھی جس میں امام نے سلام پھیر دیا ہو تو اس میں بھی واجب یہ ہے کہ امام کے سلام کے بعد یہ شخص اطمینان کے ساتھ اپنی التحیات پوری کرکے بقیہ نماز پوری کرنے کے لیے کھڑا ہو گا اور اگر التحیات چھوڑ کر فوراً کھڑا ہو جاتا ہے تو اس کی نماز مکروہِ تحریمی ہو گی۔ (شامی ج 1 ص 296)

 



Leave a Comment