Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مسجد میں جماعت ثانی کا حکم؟



سوال: کیا فرما تے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ کے ذیل کے بارے میں: جس مسجد میں جماعت سے نماز ہو چکی ہو اس مسجد میں جماعت ثانی کرنے کا کیا حکم ہے اگر باہر کے لوگ یعنی اس محلے کے علاوہ دوسرے لوگ کسی تقریب میں آئے ہوئے تھے ان کو جماعت سے نماز نہیں ملی تو کیا وہ مسجد کی شرعی حد کے باہر جماعت ثانی کر سکتے ہیں اس سے نماز میں کوئی فرق آئے گا یا نماز صحیح ہو جائے گی؟ مدلل جواب دیجیے عین کرم ہوگا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر مسجد، مسجد محلہ ہے، مسجد طریق نہیں ہے، یعنی: اس مسجد میں پانچوں وقت کی نماز باجماعت ہوتی ہے اور اس میں مستقل طور پر امام اور مؤذن اور دیگر اہل محلہ ہیں تو اس میں اگر مسجد شرعی کی حدود میں اہل محلہ نے نماز باجماعت ادا کرلی تو اب اس میں دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے، اس کے علاوہ مسجد شرعی کی حدود سے باہر، مسجد کے وضو خانہ وغیرہ کے پاس نماز باجماعت ہوجانے کے بعد دوسری جماعت کرنا بلا کراہت درست ہے۔

 



Leave a Comment